the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
چین کی پہلی مال بردار ٹرین 12 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئی۔ پہلی مال بردار ٹرین سال نو کے موقع پر چین کے مشرقی صوبے ڑی جیانگ کے شہر یوو سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، جو بدھ 18 جنوری 2017 کو اپنی منزل پر پہنچی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مال بردار ٹرین قازقستان کے راستے، روس، بیلاروس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے ہوتی ہوئی برطانیہ میں داخل ہوئی، جہاں سے وہ دارالحکومت لندن پہنچی۔ مال بردار ٹرین چین سے گھریلو استعمال کی اشیاء سمیت گارمنٹس، بیگز اور سوٹ کیسز سمیت دیگر مصنوعات لے کر لندن پہنچی ہے۔

برطانیہ میں ٹرین کے ذریعے کارگو ترسیل کا کام کرنے والی مقامی کمپنی کے جنرل مینیجر آسکر لن کے مطابق برطانیہ



اور چین کے درمیان یہ پہلی اور تجرباتی ٹرین سروس ہے، ابھی یہ دیکھنا ہو گا کہ برطانیہ کی مارکیٹ اس پر کیا رد عمل ظاہر کرتی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے انٹر ریل گروپ کے مینجنگ ڈائریکٹر کارسٹن پوتھارسٹ کے مطابق انہیں امید ہے کہ برطانیہ اور چین کے درمیان ٹرین سروس مزید بہتر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کارگو سامان کی ترسیل کے لیے ٹرین سروس کا آغاز بہت اچھی بات ہے، مگر زیادہ ٹرینیں چلا کر اسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

 اس ٹرین سروس کو شروع کرتے وقت چین کی وزارت ریلوے نے کہا تھا اس ٹرین سروس سے چین اور برطانیہ کے تجارتی تعلقات میں ہتری آنے سمیت چین کی مغربی یورپ تک پہنچ بھی مضبوط ہو گی، جب کہ اس سے چین کے ایک خطہ ایک روڈ کے نظریے کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.